Saturday, January 11, 2025
HomeOpinionپاکستان کی بہادر افوج کی 'بہادری' اور ماجد حیدری ...

پاکستان کی بہادر افوج کی ‘بہادری’ اور ماجد حیدری جیسے نہتے شہریوں کی گمشدگیاں

Published on

Hasan Mujtaba
Hasan Mujtaba
The writer is a poet and journalist in exile.

دو ہزار پانچ سے پاکستان کی بہادر افواج اور اسکی انٹیلیجنس ایجنسیوں اور آئی ایس آئی
نے سندہ کے سینکڑوں نوجوان غائب کیے ہیں، غائب کرکے انپر بہیمانہ تشدد کیا ہے، اپنی تحویل میں بذریعہ انکو تشدد قتل کیے ہیں۔ افوج پاکستان اور اسکی ایجینسیاں بہادر اتنی کہ آج تک اعتراف تک نہیں کیا کہ ان سینکڑوں افرا کو انہوں نے ہی اغوا کیا ہے۔ اور نہ ہی ان میں غائبشدگان میں سے ایک پر بھی کسی عدالت میں کوئی جرم ثابت ہوا ہے اور نہ ہی کسی عدالت میں انکو پیش بھی کیا گیا ہے۔ تاحال پاکستان کے ان مغوی شہریوں میں اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوانوں سے لیکر نوجوان ، بوڑہے ، پیشے کے لحاظ سے اساتذہ، پروفیسر،ڈاکٹرز، انجینیئر، ادیب، شاعر، پبلشر،صحافی، سیاسی و سماجی کارکن شامل ہیں۔ ان میں کئی اپنی نسل کے بہترین دماغ ہیں، تھے۔

گمشدگیوں کا تازہ شکار انجنئر ماجد حیدری ہے۔ ماجد حیدری عراق اور دبئی میں اپنی انجینیئرنگ کی خدمات سرانجام دے چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں محض تارک وطن سندھیوں کی سماجی خدمات میں مصروف رہا تھا۔ ماجد کو کراچی سے اٹھا کر غائب کردیا گیا ہے۔

2005 سے آجتک جتنے بھی سندھی نوجوان اٹھا کر غائب کردے گئے ہیں،قومی خزانے سے کروڑہا روپے ان ویگو سوار اجل کے بے وردی وردی پوش فرشتوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ کن کا خیال ہے ہر جی او سی کے صوابدید پر ایک بجٹ ہوتا ہے “اینٹی اسٹیٹ عناصر” کی سرکوبی کے نام پر یہ بجٹ ہضم کر نے کو زیادہ تر بیگنہہ نوجوان اٹھائے جار ہے ہیں۔ویسے گھر کی بات گھر میں تو کی جاسکتی ہے نہ، جرنیلوں کرنیلوں سے زیادہ کون ملک مخالف قوتیں ہو سکتی ہیں؟

ان گمشدگان سے کیا اعترافات ہوئے؟ اسکی بنیاد پر دفاعی حکمت عملی اور پالیسی میں کیا تبدیلیاں لائی گئی؟ کن کو سزائیں ہوئیں ؟ صفر پلس صفر ۔کیوں کہ یہ سب جھوٹ اور ریاستی دہشتگری کا کاروبار ہے۔ سندہ کے عوام میں خوف و دہشت کی فضا قائم رکھ کر حکمرانی قائم رکھنی ہے کہ وہاں ساری حکمرانی کرنلوں کے ہاتھوں میں ہے۔

اب بہت ہو چکی۔ فوج، انجینئر ماجد حیدری سمیت تمام گمشدگان فوری رہا کرو۔ گمشدگییوں کے دوران قتل ہونیوالوں، تشدد کے دوران معذور ہونیوالوں، تشدد میں ذہنی توازن کھو بیٹھنےوالوں کے خاندانوں کو معاوضہ جات ادا کریں۔ جبری یا غیر رضاکارانہ نفاذی گمشدگیاں اغوا کا سنگین جرم ہے اور ان جرائم میں ملوث افسروں اور سپاہیوں کو گرفتار کیا جائے مقدمے چلا کر سزائیں دی جائیں۔ ۔ دیر یا سویر۔ یہ حساب تو ہونا ہے۔ کیونکہ تم کتنے بھی طاقتور اور با اختیار ہو تمہارے جنازے بند کمروں میں چھپ کر ر پڑہے جاتے رہیں گے۔ مشرف کے انجام سے عبرت حاصل کرو۔ ملک تمہارے ایسے انسانیت کے خلاف جرائم کی وجوہات پر “غائبستان” بنا ہوا ہے۔ انٹیلجنس ریپبلک آف غائبستان۔

Latest articles

Cholistan Farmers’ Longstanding Struggle for Land and Water Rights Remains Overlooked

Cholistan, a vast desert in Pakistan’s Punjab province, covers an area of 6.6 million acres and spans the districts...

Minor Christian Boy Jailed for Blasphemy in Sargodha Despite Juvenile Status

SARGODHA, PAKISTAN: A teenage Christian boy in Sargodha has been in prison on blasphemy charges for over a year,...

Taliban, ISIS Fuelled The Sectarian Clashes in Parachinar, Says Ex-MNA

Clashing tribes in the restive Kurram district of Pakistan's Khyber-Pakhtunkhwa province finally signed a peace agreement on Wednesday to...

How Pakistan’s Peripheries Dissented in 2024

In 2024, democracy in Pakistan suffered setbacks on many fronts. Among these setbacks was the state’s denial — through...

UN Rapporteurs Ask Pakistan To Investigate Militant Attacks On Girls’ Schools In Waziristan

ISLAMABAD: The United Nations special rapporteurs have written a letter to the government of Pakistan, voicing their concerns over...

Human Rights Commission of Pakistan Condemns Conviction of Civilians by Military Courts

ISLAMABAD: The Human Rights Commission of Pakistan (HRCP) has condemned the conviction of 25 Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) supporters by military...

دو ہزار پانچ سے پاکستان کی بہادر افواج اور اسکی انٹیلیجنس ایجنسیوں اور آئی ایس آئی
نے سندہ کے سینکڑوں نوجوان غائب کیے ہیں، غائب کرکے انپر بہیمانہ تشدد کیا ہے، اپنی تحویل میں بذریعہ انکو تشدد قتل کیے ہیں۔ افوج پاکستان اور اسکی ایجینسیاں بہادر اتنی کہ آج تک اعتراف تک نہیں کیا کہ ان سینکڑوں افرا کو انہوں نے ہی اغوا کیا ہے۔ اور نہ ہی ان میں غائبشدگان میں سے ایک پر بھی کسی عدالت میں کوئی جرم ثابت ہوا ہے اور نہ ہی کسی عدالت میں انکو پیش بھی کیا گیا ہے۔ تاحال پاکستان کے ان مغوی شہریوں میں اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوانوں سے لیکر نوجوان ، بوڑہے ، پیشے کے لحاظ سے اساتذہ، پروفیسر،ڈاکٹرز، انجینیئر، ادیب، شاعر، پبلشر،صحافی، سیاسی و سماجی کارکن شامل ہیں۔ ان میں کئی اپنی نسل کے بہترین دماغ ہیں، تھے۔

گمشدگیوں کا تازہ شکار انجنئر ماجد حیدری ہے۔ ماجد حیدری عراق اور دبئی میں اپنی انجینیئرنگ کی خدمات سرانجام دے چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں محض تارک وطن سندھیوں کی سماجی خدمات میں مصروف رہا تھا۔ ماجد کو کراچی سے اٹھا کر غائب کردیا گیا ہے۔

2005 سے آجتک جتنے بھی سندھی نوجوان اٹھا کر غائب کردے گئے ہیں،قومی خزانے سے کروڑہا روپے ان ویگو سوار اجل کے بے وردی وردی پوش فرشتوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ کن کا خیال ہے ہر جی او سی کے صوابدید پر ایک بجٹ ہوتا ہے “اینٹی اسٹیٹ عناصر” کی سرکوبی کے نام پر یہ بجٹ ہضم کر نے کو زیادہ تر بیگنہہ نوجوان اٹھائے جار ہے ہیں۔ویسے گھر کی بات گھر میں تو کی جاسکتی ہے نہ، جرنیلوں کرنیلوں سے زیادہ کون ملک مخالف قوتیں ہو سکتی ہیں؟

ان گمشدگان سے کیا اعترافات ہوئے؟ اسکی بنیاد پر دفاعی حکمت عملی اور پالیسی میں کیا تبدیلیاں لائی گئی؟ کن کو سزائیں ہوئیں ؟ صفر پلس صفر ۔کیوں کہ یہ سب جھوٹ اور ریاستی دہشتگری کا کاروبار ہے۔ سندہ کے عوام میں خوف و دہشت کی فضا قائم رکھ کر حکمرانی قائم رکھنی ہے کہ وہاں ساری حکمرانی کرنلوں کے ہاتھوں میں ہے۔

اب بہت ہو چکی۔ فوج، انجینئر ماجد حیدری سمیت تمام گمشدگان فوری رہا کرو۔ گمشدگییوں کے دوران قتل ہونیوالوں، تشدد کے دوران معذور ہونیوالوں، تشدد میں ذہنی توازن کھو بیٹھنےوالوں کے خاندانوں کو معاوضہ جات ادا کریں۔ جبری یا غیر رضاکارانہ نفاذی گمشدگیاں اغوا کا سنگین جرم ہے اور ان جرائم میں ملوث افسروں اور سپاہیوں کو گرفتار کیا جائے مقدمے چلا کر سزائیں دی جائیں۔ ۔ دیر یا سویر۔ یہ حساب تو ہونا ہے۔ کیونکہ تم کتنے بھی طاقتور اور با اختیار ہو تمہارے جنازے بند کمروں میں چھپ کر ر پڑہے جاتے رہیں گے۔ مشرف کے انجام سے عبرت حاصل کرو۔ ملک تمہارے ایسے انسانیت کے خلاف جرائم کی وجوہات پر “غائبستان” بنا ہوا ہے۔ انٹیلجنس ریپبلک آف غائبستان۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Also Read

Cholistan Farmers’ Longstanding Struggle for Land and Water Rights...

Cholistan, a vast desert in Pakistan’s Punjab province, covers...

Minor Christian Boy Jailed for Blasphemy in Sargodha Despite...

SARGODHA, PAKISTAN: A teenage Christian boy in Sargodha has...

Taliban, ISIS Fuelled The Sectarian Clashes in Parachinar, Says...

Clashing tribes in the restive Kurram district of Pakistan's...

How Pakistan’s Peripheries Dissented in 2024

In 2024, democracy in Pakistan suffered setbacks on many...