Wednesday, May 8, 2024
HomeFeaturesجی۔ایم سید: سب سے سینئر محب وطن اور غدار

جی۔ایم سید: سب سے سینئر محب وطن اور غدار

Published on

Hasan Mujtaba
Hasan Mujtaba
The writer is a poet and journalist in exile.

(1904-1995)  غلام مرتضی سید باالمعروف  جی۔ ایم سید  تحریک پاکستان کے  اہم رہنما اور پھر قیام پاکستان کے بعد اپنی اسی تخلیق کی ریاست کے تادم مرگ قیدی بھی تھے تو پاکستان سے سندہ کی  علحدگی پسند  تحریک کے بانی بھی۔  جدید سندھی قومپرستی کے نظریہ دان بھی۔ انہوں نے کہا تھا:“ پانچ ہزار سالہ پرانی سندہ مں سے پاکستان  ایک گزرتا ہوا جلوس ہے جبکہ سندہ ایک تاریخی فطری قدرتی وطن ہے اور  قائم و دائم ہے۔”

وہ کئی کتابوں کے مصنف ( جن میں سے کچھ کتابیں زیر بندش) تھے اور  شاید پاکستان میں وہ پہلے مصنف تھے جنکی مذاہب  عالم پر  ایک تالیف اور تصنیف شدہ کتاب “جئین ڈٹھو آہ موں” پر پابندی لگی۔ ان پر ملائوں اور پیروں و مشائخ کی طرف سے کفر کے فتوے بھی لگے۔  جی ایم سید سب سے پہلے رہنما تھے جنہوں نے مل پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کے اُبھار کی پیشنگوئی انیس سو پچاس کی دہائی میں کردی تھی۔ اور انیس سو نوے کی دہائی میں سابقہ سویت یونین ٹوٹنے کے فوری بعد اقوام متحدہ کی از سر نو تشکیل اور سرمائیدارانہ بلاک اور کمیونسٹ بلاکوں میں بٹی دنیا میں روحانی ملکوں کے بلاک قائم کرنے کی بھی بات کی تھی ان کی موت بھی طویل نظر بندی کے دوران قیدو بند کی حالت میں ہوئی۔ انکی قید و نظر بندی کے وقفہ وقفہ طویل مدتیں نیلسن مانڈیلا کی معیاد قید سے بھی زیادہ تھیں۔ یہ ”اعزاز‘‘ بھی بنظیر بھٹو کی حکومت کو جاتا ہے کہ جس نے باوجود اپیلوں کے جناح اسپتال کراچی میں بستر مرگ پر پڑے چورانوے سالہ علیل اسیر کو رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اسی طرح جی ایم سید جو آخری بار نوازشریف حکومت میں جنوری انیس سو بانوے  میں نظربند کر دیئے گئے وہ اپریل1995ء تک تادم مرگ نظربند رہے۔

دوران نظربندی انہوں نے تصنیف و تحقیق کا کام جاری رکھا اور تقریباً ساٹھ کتابیں تصنیف کیں۔ انیس سو سڑسٹھ میں اپنی نظربندی کے دوران اپنے دوستوں ساتھیوں اور واقف کاروں پر اپنی تصنیف’’جنب گذرایم جن سیں‘‘ (جنکے ساتھ عمر گزاری میں نے) میں وہ ایک جگہ لکھتے ہیں:’’ مارشل لا کا نفاذ ہوا تو پھر قید و نظربندی کا قرعہ فال میرے نام نکلا، نہ میں نے اسمگلنگ کی تھی اور نہ عہدوں کا طلبگار رہا تھا نہ پرمٹ لیکر املاک میں اضافہ کیا تھا، نہ ہی وطن سے غداری کی تھی اور نہ ہی میں پاکستان کا مخالف رہا تھا بلکہ ایک حد تک تو اس کے (پاکستان کے) قیام میں میرا خاص ہاتھ رہا تھا، سندھ اسمبلی میں پاکستان کی قرارداد میں نے ہی منظور کرائی تھی، سندھ میں مسلم لیگ کی تحریک کو زور پکڑوانے میں بھی جتنا میرا بس چلتا تھا ہر کوشش کی تھی، اس کے باوجود بھی مجھے ساڑھے سات سالوں تک نظربند کردیا گیا، اس کیلئے میرا کوئی اور قصور تو نہ تھا ماسوائے اس کے کہ میں ون یونٹ کا مخالف تھا، میں سندھ کے حقوق کی حفاظت کا حامی تھا۔

اس کا غیروں کو پتہ گر نہیں بھی تھا مگر اپنوں کو تو تھا” یعنی غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی دیوانہ مر گیا آخر کو ویرانے پہ کیا گزری۔”قبل تقسیم سندہ میں ایک سیاسی رہنما اور بعد میں آل انڈیا مسلم لیگ سندہ کے صدر کی حیثیت میں جی ایم سید انتہائی مقبول تھے۔ جب انہوں نے  عبداللہ ہارون کے ہمراہ  محمد علی جناح کا جلسہ نیپئر روڈ پر منعقد کیا تو سندہ میں  لوگ مسٹر جناح کو بہت کم جانتے تھے جتنا جی ایم سید اور عبداللہ ہارون کو جانتے تھے۔ یہ بات مجھے لیاری  کراچی میں بلوچ تاریخدان یوسف نسقندی نے  ہندوستان کی  تقسیم  اور پاکستان ہندوستان دو الگ ملک بننے کے پچاس برس مکل ہونے یا انکی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران بتائی تھی۔ انہی دنوں وہ مسجد منزل گاہ سکھر میں ہندو مسلم بلوے  کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ دوسرے تھے ایوب کھڑو،شاید  علی محمد راشدی بھی۔ یہ تنازع سکھر کے سادھو بیلو میں ایک مندر پر شروع ہوا تھا جس میں مسلمانوں کا دعوا تھا کہ یہ مسجد ہے جبکہ ہندوئوں کا دعوا تھا یہ مندر کی جگہ تھی۔ سینکڑوں  ہندو قتل ہوئے تھے اور ایوب کھوڑو سمیت کئی سینکڑوں مسلمان گرفتار ہوئے تھے۔ ایوب کھوڑو  کی گرفتاری کے بعد مسجد منزل گاہ ایجیٹیشن  کی سربراہی جی ایم سید نے سنبھالی تھی۔ مسجد منزل گاہ فسادات عام طور  صوفی مزاج  والے سندہ میں ہندو مسلم نفاق اور فرقہ واریت کی ایک طرح سنگ بنیاد تھے۔

جی۔ایم سید بہرحال ساری عمر مسجد منزل گاہ اور قیام پاکستان میں اپنے کردار پر نادم رہے اور اسے اپنا گناہ عظیم سمجھتے رہے اور بارہا اسکا کھلے عام اعتراف  بھی کرتے رہے تھے۔       یہ وہی جی ایم سید تھے جو پاکستان کے بانی کے قتل کی افواہیں سن کر دھاڑیں مار کر روئے تھے۔ غلام مرتضی سید نے برصغیر مییں سب سے پہلے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کی قرارداد سندھ اسمبلی میں اکثریت سے منظور کروائی تھی۔انہوں نے اپنی سیاست کا تمام محور و قبلہ سندھ کو بنایا اور مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کے بعد تیئس مارچ انیس سو تہتر کو انہوں نے’’سندھو دیش‘‘ کا نعرہ لگایا۔ انہوں  نے اپنے تصور سندھو دیش پہ  ایک کتاب “سندھودیش  چھو آئیں چھا لائی” ( سندھو دیش کیوں اور کس لیے ؟) تحریر کی جسکا انگریزی  میں بھی ترجمہ “سندھو دیش: اے نیشن ان چین” کے نام سے ہوا ہے

Print Friendly, PDF & Email

Latest articles

Waziristan Judge Reportedly Abducted By Taliban Returns Home

Shakirullah Marwat, a district and sessions judge of South Waziristan, Khyber Pakhtnkhwa, who had been kidnapped reportedly by the...

UN Expert Declares Israel’s Actions In Gaza Genocidal

A United Nations expert has informed the Human Rights Council that she considers Israel's military actions in Gaza since...

Here’s Why The Results Of Today’s Elections Are Totally Irrelevant

This article is part of Dissent Today’s special series on Pakistan’s general elections. Follow the series here.  On Tuesday January 30,...

Explainer: Why Is Every Election In Pakistan Marred By Rigging Allegations?

This article is part of Dissent Today’s special series on Pakistan’s general elections. Follow the series here.  With Pakistan’s general elections...

Is Imran-Bushra Iddat Case A Feminist Issue?

This article is part of Dissent Today’s special series on Pakistan’s general elections. Follow the series here.  The recent sentencing of...

Neither Free, Nor Fair: The 2024 Elections in Pakistan

This article is part of Dissent Today’s special series on Pakistan’s general elections. Follow the series here.  Any comment on the...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Also Read

Waziristan Judge Reportedly Abducted By Taliban Returns Home

Shakirullah Marwat, a district and sessions judge of South...

UN Expert Declares Israel’s Actions In Gaza Genocidal

A United Nations expert has informed the Human Rights...

Here’s Why The Results Of Today’s Elections Are Totally...

This article is part of Dissent Today’s special series...

Explainer: Why Is Every Election In Pakistan Marred By...

This article is part of Dissent Today’s special series...

Is Imran-Bushra Iddat Case A Feminist Issue?

This article is part of Dissent Today’s special series...

Neither Free, Nor Fair: The 2024 Elections in Pakistan

This article is part of Dissent Today’s special series...

Pakistan Is Violating Its International Obligations By Excluding Ahmadis...

This article is part of Dissent Today’s special series...

Do Pakistan’s Upcoming Elections Hold Any Credibility?

This article is part of Dissent Today's special series...

Baloch Sit-In Against Enforced Disappearance Ends As Organizers Fear...

The Baloch activists and heirs of missing persons, who...

Bilawal Bhutto-Zardari’s Calls For Bringing Civility Back To Politics...

Pakistan People’s Party (PPP) Chairman and former Foreign Minister,...

The Curious Case of The ‘Missing’ Enforced Disappearance Bill

On Monday, the Senate Secretariat claimed that the bill...

As Pakistan Heads to the Polls, Sense of Disillusionment...

As Pakistan gears up for the general elections scheduled...

Prominent Baloch Journalist Goes ‘Missing’ From Islamabad

Prominent Baloch journalist Abid Mir has gone missing from...

Make Human Dignity The Foundation Of Policymaking

This article is part of a series titled "Is...

‘False Case’: Chinese Man Accused Of Blasphemy Released On...

An anti-terrorism court in Abbottabad has granted bail to...

Here’s How Pashtuns Are Fighting Back Against The Fresh...

A large number of Pashtuns in various districts of...

Pashtun Rights Activist Manzoor Pashteen Arrested After Being Fired...

Quetta - Manzoor Pashteen, the founder of the ethnic...

Taliban Warn Pakistani Media Against Airing ‘Propaganda’

Banned Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP) has warned Pakistani media channels...

HRCP Says Found No Evidence Of PTI Women Workers...

Contrary to Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan's claims...

‘Female Public Figures In Pakistan Get Backlash Just For...

Journalist Reham Khan says it is understood that a...

Racism Against Pashtun Community On Social Media Amid PTI-Police...

Racist remarks against the Pashtun community amid the violent...

Hindu Woman, Children Reported Missing In Karachi ‘Convert’ To...

A Hindu woman in Karachi along with her six...

15 Injured As Jamiat Attacks Hindu Students For Celebrating...

At least 15 students were injured as the Islami...

Maintenance of Public Order Ordinance — A Remnant Of...

The Maintenance of Public Order Ordinance (MPO), under which...